Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: تیسرے سیشن میں پاکستان کا شاندار کم بیک

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: تیسرے سیشن میں پاکستان کا شاندار کم بیک
کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ: تیسرے سیشن میں پاکستان کا شاندار کم بیک

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے چائے کے وقفے کے بعد شاندار کم بیک کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 134 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔

پاکستان کو پہلی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد ملی جب ٹام لیتھم 71 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے  لیکن اس کے بعد پاکستان کو اس سیشن میں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈنے ایک وکٹ کے نقصان پر 226 رنز بنالیے تھے۔تاہم  چائے کے وقفے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے نئی گیند کے حصول سے پہلے ہی یکے بعد دیگرے 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

ڈیوون کونوے سب سے زیادہ 122  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کین ولیمسن 36، ہینری نکلز 26، ڈیرل مچل 3 اور مائیکل بریسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

ٹام بلنڈیل 20 اور اش سودھی 2 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنالیے ہیں جبکہ  پہلے دن کھیل  کے اختتام میں ابھی مزید 6 اوورز باقی ہیں۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ  نیوزی لینڈ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہینری کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

ٹام لیتھم، ڈیوون کونوے،  کین ولیمسن،ہینری نکلز ،  ڈیرل مچل،  ٹام بلنڈل ،  مائیکل بریسویل،  ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد وسیم جونیئر اور نعمان علی کی جگہ حسن علی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

Advertisement

امام الحق، عبداللہ شفیق،  شان مسعود،  بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل،  سرفراز احمد،  آغا سلمان،  حسن علی،  نسیم شاہ، میر حمزہ،  ابرار  احمد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر