Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم تحفظات؛ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

Now Reading:

ایم کیو ایم تحفظات؛ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے چند رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے

بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والا اتحادی جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ثابت رہا اور پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت سابق صدر آصف علی زرداری نے کی اور ایم کیو ایم وفد کی سربراہی خالد مقبول صدیقی نے کی جب کہ وفد میں وفاقی وزیر فیصل سبزواری ، وسیم اختر، جاوید حنیف خواجہ اظہار الحق شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ ، نون لیگی اور ایم کیو ایم رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر بلاول ہاؤس کراچی سے روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کے مابین حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آرٹیکل 10 اے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ 6 لاکھ سے زائد 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بھی ووٹ دینے کے حق سے محروم کیے جانے پر بھی بات کی گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حلقہ بندیوں کی درستگی اور آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمدگی کے مسائل کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اکثریت نے پیپلز پارٹی کے رویہ پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو اتحاد سے باہر آکر سڑکوں پر نکلے گیں۔

بعد ازاں ایم کیو ایم تحفظات پر وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان تین گھنٹے جاری اجلاس ختم ہوگیا اور بلاول ہائوس سے ایم کیو ایم کا وفد،  گورنر سندھ کے ہمراہ روانہ ہوگیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد اور وفاقی وزراء سمیت کسی نے بھی میڈیا سے بات نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر