بے روزگاری کے باعث چوری ڈکیتی جیسے جرائم میں اضافہ ہوگا، فرخ حبیب
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کل سیمینار سے خطاب کریں گے جبکہ عمران خان کل معیشت پروائٹ پیپر جاری کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ لوگ 2 وقت کی روٹی کوترس رہے ہیں، انہیں عمران خان کی نااہلی کی پڑی ہے، مہنگائی کم کرنےکیلئے حکومت نے کوئی اجلاس طلب کیا؟
یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک کیسے چلے گا، فرخ حبیب
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد غلط اعداد و شمار پیش کیے جارہے ہیں، مہنگائی ساڑھے 24فیصد پر پہنچ گئی ہے، روز مرہ کھانےکی اشیا35 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی پر درجن سے زائد مقدمات درج کیےگئے، 75سالہ بزرگ کیساتھ یہ ہوا ہے تو عام آدمی کیساتھ کیا ہوتا ہوگا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
