Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی ادارے صرف اسلام آباد کے نہیں پورے ملک کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں، بیرسٹرسیف

Now Reading:

وفاقی ادارے صرف اسلام آباد کے نہیں پورے ملک کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں، بیرسٹرسیف
بیرسٹرسیف

بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے صرف اسلام آباد کے نہیں پورے ملک کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس ٹھس ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے عمران خان کی امامت میں جمعیت کا سیاسی جنازہ اٹھ چکا ہے، کانفرنس کے ذریعے جمعیت میں سیاسی روح پھینکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن امان کے لئے تمام ادارے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، مولانا امپورٹڈ حکومت کے وفاقی اداروں کو خواب خرگوش سے جگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے صرف اسلام آباد کے نہیں پورے ملک کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں، اچھا ہوتا فضل الرحمان اسلام آباد میں مہنگائی پر آل پارٹیز کانفرنس بلاتے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ عوام امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا پانے کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں ،بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے دور میں 1100 روپے میں ملنے والا آٹے کا تھیلا 2700 کا ہو چکا ہے، گھی، دالیں اور سبزیاں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان اقتدار کی خاطر اب مہنگائی مارچ بھی بھول گئے، وفاق کی جانب سے صوبے کے فنڈز روکنے کی حمایت قابل افسوس ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ کرسی کی خاطر صوبے اور قبائلی اضلاع کے عوام کی بھی کوئی فکر نہیں، صوبے کے غیورعوام آپ کے اس بیان کا بھرپور جواب آنے والے الیکشن میں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر