قومی سلامتی کمیٹی کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس کے عزم کا اعادہ
قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے طویل غور کے بعد کچھ بڑے فیصلے لیے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے 2 بڑے فیصلے کیے ہیں۔
NSC took some major decisions yesterday after hours-long deliberations. Two of them stand out: State of Pakistan will adopt zero tolerance policy for terrorists challenging its writ. Peace is non-negotiable. Two, economic roadmap will revive economy & provide relief to the people
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2023
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائے گی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اقتصادی روڈ میپ سے معیشت بحال ہوگی اور لوگوں کو ریلیف ملے گا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم بیٹھک میں اتفاق کیا گیا کہ قومی خود مختاری اور معاشی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی ملک کو دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار
اجلاس میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس موقع پر سول اور عسکری قیادت نے اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھی جائے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کا معیشت کو نشانہ بنانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے معیشت کو نشانہ بنانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا جائزہ لیا گیا۔
اسکے علاوہ اجلاس میں پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے اور معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے واقعات، وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
بعدازاں ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھنے اور معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
