Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج پی ایس پی قیادت سے ملاقات متوقع

Now Reading:

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج پی ایس پی قیادت سے ملاقات متوقع
ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج پی ایس پی قیادت سے ملاقات متوقع

ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج پاکستان ہاؤس آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی آج پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے آفس آمد اور دونوں پارٹیوں کی قیادت کی ملاقات متوقع ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے پی ایس پی کو بلدیاتی حلقہ بندیوں پر احتجاج اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیے
جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کچھ دنوں میں حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کرے گی اور ریلی میں شرکت کیلئے کراچی کے حقوق کیلئے آواز اُٹھانے والی مختلف سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آج جنرل ورکرز اجلاس میں حلقہ بندیوں پر احتجاجی ریلی کا اعلان متوقع ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلان کے بعد  ایم کیو ایم کا وفد پی ایس پی سمیت کراچی کی دیگر سیاسی جماعتوں کے دفتر جاکر احتجاج میں شرکت کی دعوت دے گا۔

Advertisement

اب حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا، پی پی کا دوٹوک مؤقف

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے دوبارہ حلقہ بندیوں پر مؤقف پیش کیا گیا کہ اب حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔

 گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا کراچی میں ہونے والے اجلاس کے متعلق اہم اور واضح مؤقف سامنے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم تحفظات؛ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس بے نتیجہ ختم

Advertisement

اس اجلاس میں شریک اہم ذرائع نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے اجلاس میں دو ٹوک مؤقف رکھتے ہوئے بتایا کہ پی پی نے ایم کیو ایم کی پہلے ہی ہر فرمائش پوری کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اور ضابطہ اخلاق کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کے تعیناتی کی فرمائش بھی ایم کیو ایم کی پوری کی لیکن اب حلقہ بندیاں تبدیل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے اجلاس میں دو ٹوک موقف رکھا اور کہا کہ حلقہ بندیوں میں اب تبدیلی کی قانون اجازت نہیں دیتا جبکہ آصف زرداری نے بھی وزیراعلیٰ اور سندھ حکومت کے وزراء کی اس قانونی بات کو تسلیم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدہ ہونے دھمکی دے دی

Advertisement

خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ختم ہونے کے بعد گورنر سندھ ،ن لیگی اور ایم کیو ایم رہنما میڈیا سے بات کیے بغیر بلاول ہاؤس کراچی سے روانہ ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا جبکہ پی پی اور ایم کیو ایم کے مابین حلقہ بندیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر