آل پاکستان انجمن تاجران نے دکانیں اور ریستوران جلد بند کرنے سے انکار کردیا۔
وفاقی حکومت کے دکانیں اور شادی ہالز جلد بند کرنے کے فیصلے پر صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دکانیں رات 10 بجے اور ریسٹورنٹ 11 بجے سے پہلے بند نہیں کریں گے۔
اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ معاشی پہیہ روک کر توانائی بچانا عقل مندی نہیں، حکومتی اور سرکاری اداروں میں اے سی ہیٹرز بند کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: توانائی بچت پلان کی منظوری، کاروباری مراکز اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اور بیوروکریٹ پروٹوکول ختم اور مفت پیٹرول، بجلی، گیس لینا بند کریں۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقہ ملک میں سب سے مہنگی بجلی کا خریدار ہے۔ کاروباری طبقے کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ معاشی پہیہ چلتا رہے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک بھر میں اسٹریٹ لائٹس رات 10 بجے کے بعد جلائی جائیں ۔ملکی شاہراہوں اور موٹرویز پر بجلی کے بے دریغ استعمال میں کمی لائی جائے جبکہ پارکوں اور سرکاری دفاتر کی بجلی مغرب کے بعد بند کردی جائے۔
مزید پڑھیں: احسن اقبال کا نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے پر زور
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس چوروں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جائے۔ کاروباری بندش میں دنیا کی مثال نہ دی جائے، دنیا خوشحال ہے۔ 13 پارٹیوں کی حکومت 8 ماہ پہلے ہی ناکام ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News