Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالتو بلی 38 ہیئر بینڈز نگل گئی!

Now Reading:

پالتو بلی 38 ہیئر بینڈز نگل گئی!

امریکا میں شریر پالتو بلی نے اس وقت ڈاکٹروں کو آزمائش میں ڈالدیا جب اس نے بال باندھنے والے موٹے ربڑ نگل لیے جنہیں بڑی مشکل سے اس کے پیٹ سے نکالا گیا۔

چارلسٹن اینیمل سوسائٹی کے دفتر میں ساؤتھ کیرولینا کی پالتو بلی جولیٹ لائی گئی جو بظاہر بہت بیمار لگ رہی تھی۔ اسے فوری طور پر ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں سرجری کرکے اس کے پیٹ سے ایک دو نہیں بلکہ 38 ایسے موٹے ربڑ کے چھلے نکالے گئے جو ہیئرڈریسنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔

اب یہ بلی تیزی سے روبہ صحت ہے۔

ہسپتال لانے والے شخص نے بتایا کہ بلی ایک گھر کے باہر حالتِ غیر میں ملی تھی کیونکہ اس کے مالکان دوسرے شہر منتقل ہوتے وقت اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے اسے کھلانے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے کچھ نہیں کھایا۔

تاہم اس کے بعد ریڈیوگراف ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ اس کی آنتوں میں غیرمعمولی رکاوٹ ہے۔

Advertisement

مزید ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ اس کے پیٹ میں ربڑ کے چھلوں کا پورا گچھا موجود ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایسا کوئی منظر نہیں دیکھا تھا۔

سب سے اہم بات یہ ہے بلی کا جگر شدید متاثر ہوچکا تھا جسے ادویہ سے دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اب بلی نارمل ہوچکی ہے۔ اگلے مرحلے میں الیکٹرولائٹ والی غذاؤں سے اس کا علاج کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر