Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لیا جائے

Now Reading:

کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لیا جائے
Waseem akhtar

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ مختلف یوسزمیں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں جتنا ممکن ہوسکا کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہےسرکلرریلوے کو کلیئر کروانا ہے۔

مئیرکراچی وسیم اختر نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ جن لوگوں کے گھر ہیں ان کو متبادل جگہ دی جائے، جن لوگوں نے گھر بنائے اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے کہ آپ نے کیسے گھر بننے دیئے، حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کو پلاٹنگ کرکے جگہ دے تا کہ لوگوں کوریلیف مل سکے۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ یوسی کے چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کام کرے، اگر میئر یا کمشنر چیزوں کو مانیٹر کریں گے تو تعریف کرنی چاہئے، آج چھٹی کا دن ہے اور ہم فیلڈ میں ہیں، اپنے لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مئیر کراچی نے کہا کہ سیوریج کو کلیئر کریں گے، سیوریج کا ایشو نہیں پھر بھی ہم بہتر کریں گے، فیکٹری والوں کو کہا ہے کہ صفائی وقفوں کی صورت میں کریں تا کہ سیوریج لائنوں کو خطرہ نہ ہو، کراچی کو بہترین اور روشنیوں کا شہر بنانا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے.

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمجھ لے کہ کراچی کو آج گرانٹ ملے گی تو نتیجہ ایک سال بعد ملے گا، کراچی ٹیکس دیتا ہے اسے اس کا حق دیا جائے،کراچی کو کمیٹیوں کی نہیں بلکہ فوری وسائل کی ضرورت ہے،کراچی کے مسائل کو سنجیدہ لیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم
جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر