Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکسرسائز اور ڈائٹنگ کے باوجود وزن میں اضافہ؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

ایکسرسائز اور ڈائٹنگ کے باوجود وزن میں اضافہ؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ایکسرسائز

ایکسرسائز اور ڈائٹنگ کے باوجود وزن میں اضافہ؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

موٹاپے کا شکار افراد اپنا وزن کم کرنے کے لیے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود اگر ان کا وزن بڑھ ہی رہا ہے تو اس کی وجہ جاننا بے حد ضروری ہے۔

باقاعدگی سے ایکسر سائز اور ڈائٹنگ کے باوجود اکثر لوگ یہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے وزن میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔

ایسے افراد کو یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ان کا وزن کبھی بھی کم نہیں ہوگا مگر یہ ایک غلط نظریہ ہے۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ اس کی وجہ جسم میں ’انسولین‘ کا توازن بگڑنے کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

 سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق  زیادہ جسمانی وزن کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کیا موٹاپا اور تناؤ بھوک کو متاثر کر سکتا ہے؟ سائنس کیا کہتی ہے

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر انسولین بننے کا عمل متاثر ہو، جیسا ذیابیطس ٹائپ 2 کے ابتدائی مراحل میں ہوتا ہے، تو جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی بڑھ سکتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک اہم جسمانی enzyme پی سی 1/3 پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جو متعدد ہارمونز کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

اگر یہ enzyme درست طور پر کام نہ کرے تو متعدد مسائل جیسے حد سے زیادہ بھوک لگنے اور موٹاپے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں معلوم ہوا کہ لبلبے کے خلیات میں پی سی 1/3 کو ٹرن آف کرنے پر یہ جانور ضرورت سے زیادہ کھانے لگے جس کے باعث وہ بہت جلد موٹاپے اور ذیابیطس کے شکار ہوگئے۔

Advertisement

مکمل ڈائٹنگ

محققین نے کہا کہ نتائج بہت دلچسپ ہیں کیونکہ ہائی بلڈ شوگر کے شکار مریضوں کے لبلبے میں پی سی 1/3 کی سطح گھٹ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ انسولین کی مقدار میں کمی سے ذیابیطس کا خطرہ ہی لاحق نہیں ہوتا بلکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزن

ان کا کہنا تھا کہ جسم میں اس enzyme کی مناسب مقدار صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واضح رہےکہ اس تحقیق نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشن میں شائع ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر