
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ ہم نے پونے 4 سال ان کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈے کا جواب دیتے دیتے ہماری بس ہو گئی ہے لیکن جھوٹ بولنے والے باز نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے امریکہ میں ہوٹل بیچنے کی بات کی گئی تو ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہوٹل نہیں بیچا جا رہا پھر 3 ایئرپورٹس بارے کہا گیا کہ ان کی نجکاری ہو رہی ہے اور ان ایئرپورٹس کے آپریشنز کی کچھ مدت کے لئے آوٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کی نئی کوچز کے حوالے سے ہم نے 2017 میں فیصلہ کیا تھا، 2021 میں خریدی گئیں اور اب 46 کوچز آئی ہیں جو 100 فیصد فٹ ہیں جبکہ یہ کوچز اسی ماہ سے چلیں گی اور ان کوچز میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کوچز کو ٹیسٹ کیا ہے، کسی صحافی نے تماشا لگا دیا ہے اور پی ٹی آئی والوں نے اس کو وائرل کر دیا ہے، ہم اس پر قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان اور ترکی کے مابین ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، خواجہ سعد رفیق
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں اختلاف رائے ہے لیکن وہ دست و گریبان نہیں ہیں، دعا کریں الیکشن بروقت ہو جائیں کیونکہ عمران خان کی حرکتیں ایسی نہیں ہیں کہ الیکشن بروقت ہو سکیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان سے اپنی صوبائی حکومتیں چلتی نہیں ہیں جبکہ عمران خان کو سارا کچھ دے بھی دیا جائے تو بھی اس کو سکون نہیں ملنا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا فیصلہ کیوں نہیں مان رہے، وفاقی حکومت کا کام نہیں کرنے دینگے تو کس الیکشن کی آپ بات کرینگے؟۔
یہ بھی پڑھیں؛ اس وقت ملکی معیشت کی صورتحال بہت خراب ہے، خواجہ سعد رفیق
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرسنجیدہ آدمی ہے اس کی بات کا کیا جواب دوں، ہم نے پونے 4 سال ان کی غیر قانونی حکومت کو برداشت کیا، ہم نے تو ان کیخلاف دھرنے اور لانگ مارچ نہیں کئے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کام کریں اور وقت پر انتخابات میں عوام فیصلہ کر دے گی جبکہ حکومت بھی ریگولیٹر کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News