Advertisement
Advertisement
Advertisement

کار حادثے میں زخمی رشبھ پنت کو ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

کار حادثے میں زخمی رشبھ پنت کو ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ

چند روز قبل کار حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت کو مزید علاج کے لیے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت حال ہی میں ایک کار حادثے میں بال بال بچ گئے اور انہیں دہرادون کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت کو اب ان کی چوٹوں کے مزید علاج کے لیے ممبئی منتقل کیا جائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کرکٹر رشابھ پانت کار حادثے میں شدید زخمی

دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی کے ڈائریکٹر شیام شرما کے مطابق پنت کو دہرادون کے میکس اسپتال سے ممبئی منتقل کیا جائے گا جہاں زخمی کرکٹر اس وقت زیر نگرانی ہے۔

شیام شرما نے میڈیا کو مزید بتایا کہ کرکٹر رشبھ پنت کو مزید علاج کے لیے آج ممبئی منتقل کیا جائے گا۔

زخمی کرکٹر ممبئی میں بی سی سی آئی کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوں گے۔

Advertisement

کار کے خوفناک حادثے میں رشبھ پنت کی کمر، پاؤں اور آنکھوں کے قریب زخم آئے تھے۔ تاہم وہ جان لیوا زخموں سے بچنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

کار حادثے میں رشبھ پنت کے دائیں گھٹنے میں لگامینٹ پھٹ گیا جس کی وجہ سے امکان ہے کہ وہ 2023 کے وسط تک کرکٹ سے باہر ہو جائیں گے

شیام شرما کے مطابق رشبھ پنت کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور علاج کے لیے اچھا جواب دے رہے ہیں۔ ان کی بائیں بھنویں کی پلاسٹک سرجری ہوئی جو حادثے میں پھٹ گئی تھی۔

شیام شرما نے مزید کہا کہ جہاں تک ان کے دائیں گھٹنے میں لگیمنٹ کی چوٹ کا تعلق ہے، انہیں ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر