Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے، پرویزالہٰی

Now Reading:

ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے، پرویزالہٰی
پرویزالہٰی

پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیو1122 کے عملے کو اپنا مہمان بنا لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے دعوت پر فیصل آباد کے ریسکیورز کی وزیراعلیٰ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کو شاباش دی

اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیور عبدالرحمن کو 5لاکھ روپے کا انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے و الے دیگر ریسکیورز ارسلان احمد،رفاقت بیگ، فہد امین اور انجینئر احتشام کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آپ نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے اپنے پیشہ وارانہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،ریسکیو1122 کو آفات یا مشکل وقت میں ہمیشہ سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Advertisement

چودھری پرویزالہٰی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد کے ریسکیورز نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد سے میں نے یہ ادارہ بنایا تھا جو آج سایہ دار درخت کی مانند ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر