Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا منشیات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا منشیات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
منشیات

سندھ حکومت کا منشیات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے منشیات اور اس سے منسلک کی تمام چیزوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں 28ویں اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کا کاروبار ناقابل برداشت ہے۔

 

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرگ کی اسمنگلنگ اور پھلانے والوں کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انٹی نارکوٹکس فورس کو اسمنگلنگ کے خلاف آپریشن میں ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے  اور کہا ہے کہ نشہ کرنے والے اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ان کی بحالی سے اسٹریٹ کرائم نا صرف کم ہوگا بلکہ انکو کارآمد شہری بنانے میں مدد ملے گی ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

علاوہ ازیں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت اس دھرتی پر دہشت گردی برداشت نہیں کرینگے، ہمیں ایک مرتبہ پھر اپنی سکیورٹی انتظامات ، انٹیلی جنس سسٹم اور ٹارگیٹڈ آپریشن مزید بہتر کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزراء، ناصر شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب، کورکمانڈر لیفننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو، پرنسپل سیکریٹری جتوئی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، پروسیکیوٹر جنرل سندھ، انٹیلی جنس اداروں کے صوبائی سربراہاں اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر