Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس بی سی اے کا تجاوزات کے خلاف غیر منطقی آپریشن جاری

Now Reading:

ایس بی سی اے کا تجاوزات کے خلاف غیر منطقی آپریشن جاری

کراچی میں سندھ بلڈنگ ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے لیاقت آباد کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپرشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عدالتی احکامات کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کے خلاف عجب منطق کا آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس عجب منطق آپریشن کے مطابق لیاقت آباد میں 5 منزلہ عمارت چھوڑ کر 2 منزلہ عمارت گرادی گئی ہے۔

 بلڈوزر کا نشانہ بننے والی عمارت کے قریب 5 منزلہ بلند عمارتیں صحیح سلامت کھڑی ہیں جیسے یہاں کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

علاقہ مکینوں کے مطابق 2 منزلہ عمارت رہائشی جبکہ 5 منزلہ کمرشل استعمال میں ہیں ۔ جن کے مالکان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے سیٹنگ کرگئے لہذا یہ عمارتیں جوں کی توں قائم ہیں۔

Advertisement

کراچی تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کمرشل عمارتوں سے مبینہ طور پر رشوت لے چکی ہے، آپریشن شروع ہونے سے قبل ایس بی سی اے نے اپنے ایجنٹس کے زریعے ڈیلنگ کی تھی۔

ایس بی سی اے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے بجائے کمزوروں کے خلاف عمل پیرا ہے، ایس بی سی اے عدلیہ کو دکھانے کے لیئے کاسمیٹک کارروائی کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی سپریم کورٹ کی جانب سے گذشتہ پفتے احکامات جاری کئے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ کراچی کو تجاوزات سے پاک بنایا جائے۔

جس پر عمل پپیرا ہوتے ہوئے سندھ بلڈنگ ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں شہر میں پارکوں پر قبضوں، رہائشی پلاٹس کے تجارتی استعمال اور تجاوزات کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان سمیت مختلف سماجی کارکنان کی درخواستوں کی سماعت کی۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئے کہ یہ محکمہ بہت کرپٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ تمام کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی ہے کہ ایس بی سی اے پیسے لیکر تعمیرات کراتی ہے جبکہ سندھی مسلم اور پی ای سی ایچ ایس میں جو ہورہا ہےسمجھ سے بالاتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر