
صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام
صدر مملکت نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے کیلئے متحد ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خانیوال میں فائرنگ میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر اور انسپکٹر کے ورثاء سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں صدر مملکت نے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر محمد نوید صادق سیال شہید کی اہلیہ سے تعزیت کا اظہارِ کیا۔
صدر مملکت نے اہلِ خانہ کو ہمت، صبر اور بہادری سے صدمہ برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈاکٹر عارف علوی نے انسپکٹر ناصر عباسی بھٹی شہید کی اہلیہ سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کی قوم کیلئے خدمات کو سراہا ، اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ صدر مملکت نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
ضرور پڑھیں؛ دہشتگردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت
اس مووقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشیں دنیا کیلئے ایک مثال ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل اور جڑ سے خاتمے کیلئے متحد ہے، شہداء قوم کے محسن ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News