بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل اشتہاری قرار
عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے سے متعلق کیس میں رہنما تحریکِ انصاف شہبازگل کو ایمبولینس کے ذریعے کچہری پہنچایا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگِل کو ایمبولینس میں کچہری پہنچایا گیا جہاں وہ ایمبولنس میں ہی لیٹ گئے، شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
شہبازگِل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں ہوئی جس میں پراسیکیوٹررضوان عباسی اور شہبازگِل کے وکیل برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔
عماد یوسف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے وکیل عماد یوسف نے مؤقف پیش کیا کہ عماد یوسف کو ملیریا ہو گیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے باریاں لگی ہوئی ہیں۔
عدالت نےعماد یوسف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگِل ایمبولینس پرلاہورسے آگئے اورعماد یوسف کراچی سے نہیں آئے جس کے بعد وکیل نے عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کردی۔
شہباز گِل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایمبولینس سے نہیں اتارسکتے، آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے۔
شہباز گِل ایمبولینس میں رہے، عدالت میں حاضری عدالت میں لگا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض عماد یوسف کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
