Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بغیر چلنے والا وائرلیس ٹی وی متعارف کروادیا گیا

Now Reading:

بجلی کے بغیر چلنے والا وائرلیس ٹی وی متعارف کروادیا گیا
ہاتھ کے اشاروں

ہاتھ کے اشاروں اور بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی متعارف کروادیا گیا

دور جدید میں نت نئی سائنسی ایجادات نے ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے، اب ٹی وی کو چلانے کیلئے بجلی ، وائر یا کسی بھی ریموٹ کنٹرول کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

جی ہاں! یہ حقیقت ہے کیو نکہ امریکا میں بنا تار والا یعنی وائرلیس ٹی وی تیار کر لیا گیا جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔

امریکا کی اسٹارٹ اپ ڈس کمپنی کے اس ٹی وی میں بیٹری سے پاور فراہم کی گئی ہے، 4 بیٹریوں والا یہ ٹی وی سنگل چارج پر ایک ماہ چل سکتا ہے اگر اسےدن میں 6 گھنٹے چلایا جائے، ایک ماہ بعد اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس  ٹی وی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کیلئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے چینل چینج ہو سکے گا۔

اس کام کیلئے  ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی نہیں آرہی تو اس کے بغیر موبائل اور چارجنگ لائٹ کو کیسے چارج کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

ہاتھ کے اشاروں

کمپنی کے مطابق یہ ٹی وی 2023 کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز ہوگی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر