حکومت اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل کی منظوری کیلئے سرگرم
حکومت نے اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل کی منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
وزارت پارلیمانی امورکی سمری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کے ساتھ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی گئی ہے۔
اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے ابھی تک اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد لوکل باڈی ترمیمی بل منظوری کےلیے پیش ہوگا۔
یہ بل صدرمملکت نے دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدرعارف علوی کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا۔
صدر مملکت کی جانب سے دس دن میں دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل از خود ایکٹ بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
