Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات ہوں گے، سعید غنی

Now Reading:

15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات ہوں گے، سعید غنی
سعید غنی

سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کراچی اور حیدرآباد میں ہر صورت ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمیں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز شروع کر دینا چاہیے

صوبائی وزیر سعید غنی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے، ہمیں بلدیاتی انتخابات کی بھرپور مہم کا آغاز ایک بار پھر زور و شور سے شروع کر دینا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی 15 جنوری کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے کا کہنا تھا کہ جن جن ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے مقابلے میں کوئی بھی پارٹی کا کارکن یا ذمہ دار پارٹی امیدوار کے خلاف الیکشن یا کسی اور کی مہم چلا رہا ہوگا اس کے خلاف سخت پارٹی کی جانب سے تادیبی کارروائی آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔

Advertisement

پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی

دوسری جانب پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کی تمام یونین کونسلز اور وارڈز کی سطح پر اپنے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

وقار مہدی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اس شہر اور صوبے کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بلا کسی سیاسی، مذہبی اور لسانی تقسیم کے اس شہر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پورا پاکستان بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑا ہے ، سعید غنی

Advertisement

علاوہ ازیں جاوید ناگوری نے کہا کہ آج اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ کراچی سب کا ہے تو اس کا سبب یہی ہے کہ ہم اس شہر کو مکمل اون کرتے ہیں۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، مرزا مقبول، سردار شاہ، نجمی عالم، شہلا رضا، محمد آصف خان، شکیل چوہدری، خواتین ونگ کی صدر شاہدہ رحمانی، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور، پیپلز یوتھ، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز منارٹی ونگ، پیپلز لائرز فورم ، پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن سمیت تمام ذیلی تنظیموں کے صدور و دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر