Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی گاڑی

Now Reading:

مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی گاڑی
مالک کے مزاج

مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی گاڑی

جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلنے والی گاڑی متعارف کرا دی۔

اس کمپنی نے گزشتہ سال بھی اس طرح کی کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا تھا مگر اس کا رنگ صرف گرے میں تبدیل ہوتا تھا،رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرونک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ، جس کے ذریعے سے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکتا ہے۔

اس سال بی ایم ڈبلیو نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران 2 رنگ بدلنے والی کانسیپٹ گاڑیاں پیش کیں جن میں سے ایک مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بغیر چلنے والا وائرلیس ٹی وی متعارف کروادیا گیا

دیکھنے میں یہ دونوں گاڑیاں ایک جیسی ہیں اور دونوں کو آئی ویژن ڈی کانسیپٹ کا نام دیا گیا ہے۔

مگر گاڑی کا ایک ورژن رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے کلر چینجنگ پینلز استعمال کیے گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی آئی ویژن ڈی متعدد رنگوں میں تبدیل ہوسکتی ہے بلکہ اس کے مختلف حصے بھی الگ الگ رنگ کے ہوسکتے ہیں، یہاں تک کہ پہیے کا رنگ بھی تبدیل کرنا ممکن ہے۔

گاڑی کا دوسرا ورژن یوزر انٹرفیس کے نئے خیالات کے اظہار کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس گاڑی کے باہری حصے میں ہیڈلائٹس اور گرل درحقیقت ایک ڈسپلے پینل ہے جو مختلف شکلوں میں بدل سکتا ہے، جس سے چہرے کے تاثرات جیسے خوشی یا دیگر کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے اندر ونڈ شیلڈ کو ہی ٹچ اسکرین ڈسپلے بنادیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق 2025 میں یہ فیچر حقیقی گاڑیوں میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

یہ دونوں گاڑیاں مستقبل میں کب تک عام صارفین کیلئے پیش کی جائے گی ابھی اس حوالے سے کمپنی نے کوئی بات نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر