Advertisement
Advertisement
Advertisement

رکنِ صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا بھی پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

Now Reading:

رکنِ صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا بھی پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا

رکنِ صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ  ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی چیئرمین تحریک  انصاف سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مجلس وحدت المسلمین کے تمام تحفظات دور کردیے گئے جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کے تحفظات پر بھی بات چیت کی گئی۔

مجلسِ وحدت المسلمین نے چیئرمین عمران خان کے ایجنڈے اور تحریک انصاف کے سیاسی پروگرام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی بھی چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دیں گی۔

ملاقات میں چیئرمین عمران خان کی جانب سے مجلس وحدت المسلمین کے قائدین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Advertisement

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر