
نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کراچی کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال،کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ اقدامات، اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کراچی کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں، میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہوں، سب کو ساتھ بٹھا کر ملک کے معاشی حب کی بحالی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا خواہش مند ہوں۔
وفد کے دیگر اراکین میں رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالوسیم، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری شامل تھے۔
دوسری جانب اس سے قبل بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریگی ،خواہش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ساتھ بیٹھیں اور مشترکہ اعلامیہ جاری کریں۔
آفاق احمد نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی سمت درست ہے اور کسی انضمام کا حصہ نہیں بنوگا لیکن شہر کی بہتری کے لیے ساتھ بیٹھ کر مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر گورنر سندھ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کراچی سب کا دوست ہے لیکن اس کا کوئی دوست نظر نہیں آرہا، اس چہر کو بہتر کرنے کوئی مسیحا نہیں آئیگا ہمیں خود ہی ٹھیک کرنا ہوگا،انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغانی بستیاں بنا رہے ہیں ، وفاق سے بات کی ہے کہ انھیں باڈر سے ہی واپس بھیجا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News