پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے، وزیراعظم آفس
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد ملک کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سئاٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جمعہ کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر مس کرسٹالینا جارجیوا سے فون پر بات ہوئی ہے۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government’s resolve to complete the terms of IMF’s program. I also explained Pakistan’s economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023
وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے انہیں آئی ایم ایف کے قرضہ پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے پاکستانی حکومت کے عزم کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، نمائندہ آئی ایم ایف
وزیر اعظم نے مزید کہا انہوں نے خاص طور پر تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی وضاحت کی ہے تاہم آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کے لئے جلد پاکستان آئے گا۔
آئی ایم ایف کا مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ
خیال رہےکہ منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ محترمہ کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بھی گہری ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، نمائندہ آئی ایم ایف
وزیراعظم نے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تشویش پر منیجنگ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور ایم ڈی آئی ایم ایف کو جنیوا میں پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے دعوت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے پر محترمہ کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
