
ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس آجائے تو ملک کا سارا مسئلہ ہی حل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چوروں کا ٹولہ اس لیے مسلط کیا کہ انکی کرپشن کو صاف کردیا جائے کیونکہ عمران خان ان کو این آر او ٹو دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی کرپشن کے ساتھ ساتھ آصف زرداری کو بھی این آر اوٹو دے دیا ہے اور اسحاق ڈالر کے اثاثے بحال کردیے گئے ہیں، چوروں کے ٹولے نے اپنے تمام کیسز معاف کرالیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے، فرخ حبیب
انہوں نے مزید کہا کہ 8 مہینے تجربہ کر کے دیکھ لیا، انہوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ، آج ملک میں مہنگائی 35 فیصد پر پہنچ گئی ہے اور اس ڈاکو راج کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا بتایا کہ ہمارے دور میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا تھا لیکن اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو مزید تباہ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف الیکشن مانگ رہےہیں، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ جبکہ یہ کہتے تھے کہ بجلی سستی کرینگے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، انکے اوپر تو انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب عمران خان پر قاتلانہ حملے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حملے سے اب تک کسی بڑے کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور جس دن سےملزم نوید پکڑا گیا اس دن سے ایک ہی بیانیہ چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ ایک منصوبہ کے تحت کروایا گیا، فرخ حبیب
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News