Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کا تفتیشی شعبہ کمزور ہے، کراچی پولیس چیف کا اعتراف

Now Reading:

پولیس کا تفتیشی شعبہ کمزور ہے، کراچی پولیس چیف کا اعتراف
کراچی پولیس چیف

پولیس کا تفتیشی شعبہ کمزور ہے، کراچی پولیس چیف کا اعتراف

کراچی پولیس چیف نے اعتراف کیا ہے کہ پولیس کا تفتیشی شعبہ کمزور ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اعتراف کیا کہ کمزور تفتیش کا فائدہ مجرم کو ہی پہنچتا ہے، کمزور تفتیش کے باعث ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایڈیشنل آئی جی نے کراچی میں زندہ رہنے کا فارمولہ بتا دیا

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شعبہ تفتیش ہمیشہ سے پولیس کا ویک پوائنٹ رہا ہے، ہم انویسٹی گیشن کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسڑیٹ کرائم اہم مسئلہ ہے جس کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موبائل فون کا چھننا ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ سال 25 ہزار سے زائد موبائل فونز شہریوں سے چھینے گئے۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کی جان جانا ایک سنگین معاملہ بن چکا ہے۔ 100 سے زائد شہری اسٹریٹ کرائم کے دوران مارے گئے۔

مزید پڑھیں: ایڈیشنل آئی جی کی کراچی کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کی وضاحت

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال آٹھ ہزار سے زائد اسٹریٹ کرمنلز پکڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے بھی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا۔ دو لاکھ کے قریب مزدور صرف کراچی میں بےروزگار ہوئے ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق ایف آئی آر کے رجسٹریشن کو آسان بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر