
منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ میں نوجوان کا میگی کھانا مشکل ہو گیا
منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ میں نوجوان کی میگی کھانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے شدید برفیلی جگہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی وجہ سے نوجوان کی پلکھے بال سب برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔
یہ ہی نہیں بلکہ نوجوان کے ہاتھ میں ایک پیلے رنگ کا میگی کا پیلہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی نوجوان میگی کو فورک میں لیکر کھانے کی کوشش کرتا ہے تو فورک اور میگی دونوں ہی ہوا میں جم جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے تمام صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہے جس میں منفی صورت میں درجہ حرارت ہونے کے باوجود نوجوان نت نئے اسٹنٹ کر کے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/852581/
اس سے قبل بھی ایک نوجان لڑکی کو منفی 27 ڈگری سینٹی گریڈ میں برفیلی روسی جھیل میں سیومنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News