Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کےعلاوہ اب کوئی آپشن نہیں، حماد اظہر

Now Reading:

آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کےعلاوہ اب کوئی آپشن نہیں، حماد اظہر
حماد اظہر

آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کےعلاوہ اب کوئی آپشن نہیں، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اتنی ہے کہ عوام چیخ چیخ کر اپنا حال بتا رہے ہیں، سستے آٹے کے حصول کے لیے کل ایک شخص کی جان چلی گئی، معیشت کو پہلے ریسکیو، پھر ریلیف اور پھر ترقی کی طرف لیکر جانا ہوگا، معیشت ڈوب رہی ہے آئندہ حالات مزیدسخت ہوں گے۔

حکومت کی غیر سنجیدگی انتہائی تشویشناک ہے

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی انتہائی تشویشناک ہے، وقت پر فیصلے نہ لیکر معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے، غیر سنجیدہ حکومتیں فیصلہ سازی نہیں کرسکتیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین ذاتی عزائم کے لیے آئے تھے واپس اپنے محلات میں چلے جائیں گے، حکومت کی کوئی ڈائریکشن نہیں، وزیراعظم غائب ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ملک میں 30سے 40 فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں، انٹر بینک میں 226 روپے ڈالر کا ریٹ اب بےمعنی ہوچکا ہے، 226 روپے کا ڈالر اب صرف وزیر خزانہ کے کاغذات میں ہے۔

Advertisement

آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن نہ ہوتا تو معیشت اس نہج پر نہ پہنچتی، آئی ایم ایف کا پروگرام جون میں ختم ہوجائے گا، آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف مزید سخت شرائط عائد کرے گا، آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو کال کرنے کی تردید کی، ٹیلیفون کال کا کہہ کر بھی قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔

ملک میں توانائی کا بحران ہے

انہوں نے کہا کہ خام مال کیلئے ایل سیز نہیں کھل رہیں، ہر جگہ قلت شروع ہوگئی، ملک میں توانائی کا بحران ہے، بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ہمارے دور میں ایک گھنٹے کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، توانائی کا وزیر نہیں بتا رہا کہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ن لیگ نے مہنگے کوئلے، امپورٹڈ گیس کے معاہدے کیے تھے، آج ن لیگ نے خود اپنے مہنگی بجلی بنانے کے پلانٹس کو بند کیا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر