Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو مسائل حل ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

Now Reading:

جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو مسائل حل ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو مسائل حل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 جنوری کو جنوری کو الیکشن ہونے ہی ہیں ایک بار ہمارا میئر آیا تو مسائل حل ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب بہت لسانیت کی سیاست ہوگئی ہے، نوجوان محلہ کمیٹیاں بنائیں اور اب عوام متحد ہوکر حکمرانوں ٹولے کو تقسیم کردے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ بوتھ پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئین کے مطابق ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، حافظ نعیم الرحمٰن

Advertisement

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کو اون کوئی نہیں کرتا، پیپلز پارٹی پندرہ سال سے لوٹ مار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پندرہ سال بعد تیس بسیں کراچی کو دے گئی ہے جبکہ ریڈ لائن کے نام پر شہر کھود دیا گیا، ایک سڑک بناتے ہیں تو دوسری ٹوٹ جاتی ہے، یہ کسی کے باپ کا نہیں عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کے مسائل کا حل صرف جمعت اسلامی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

ان کا کہنا تھا کہ چار ہزار اسکول ہیں مگر معیاری تعلیم نہیں ہے جبکہ تین سو چھبیس ارب تعلیم کا بجٹ ہے مگر تعلیم نہیں دی جاتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو کے ایم سی کے آٹھ سو اسکول کو ماڈل اسکول بنائیں گے اور ہم تعلیم کو عام کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم سا کوئی ہے تو سامنے آئے اور ہم سے اچھا کوئی کام کرکے دکھائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر