Advertisement
Advertisement
Advertisement

نعیم الحق کا انتقال ، گزری قبرستان میں سپردخاک 

Now Reading:

نعیم الحق کا انتقال ، گزری قبرستان میں سپردخاک 
نعیم الحق کی نمازجنازہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نمازجنازہ مولانا تنویرالحق تھانوی نے پڑھائی جس کے بعد کو کراچی کے گزری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم رہنما کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نعیم الحق کا انتقال، وزیراعظم نمازجنازہ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور دیرینہ دوست نعیم الحق گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے ، جنوری 2018 میں نعیم الحق کو بلڈ کینسر تشخیص کیا گیا جس کے بعد سے ان کا علاج جاری تھا اور وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور تھے۔

Advertisement

جولائی 2018ء میں پی ٹی آئی کی انتخابی کامیابی اور بعد ازاں حکومت سازی میں نعیم الحق کی مشاورت نے اہم کردار ادا کیا، اس لیے وزیراعظم عمران خان نے انہیں سیاسی امور کا معاون خصوصی مقرر کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ قریبی دوست کے انتقال پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 10 بانی ارکان میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے، پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدو جہد کی ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر طرح پارٹی کی مدد کی۔

پارٹی رہنما کے انتقال پروزیراعظم، صدر مملکت، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، اپوزیشن لیڈر، وفاقی صوبائی وزرا نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھی بلند درجات کیلئے دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء و اساتذہ کے ساتھ نشست، قومی صورتحال پر گفتگو
شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر