Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم کا عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب

Now Reading:

سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم کا عالمی ڈونرز کانفرنس سے خطاب
جنیوا

سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، وزیراعظم

عالمی ڈونرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی ڈونرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک کا شکرگزار ہوں۔  پاکستان کی عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انتونیو گوتریس کے ساتھ دس ستمبر کو سندھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی نہج پر کھڑا ہے۔ سیلاب سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا اور ریلیف کا کام ابھی ختم نہیں ہوا۔ متاثرین کی بحالی، تعمیرنوکیلئے بڑےپیمانےپر امداد کی ضرورت ہے۔ متاثرین کی بحالی کیلئےکم ازکم 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔  آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ سیلاب سے پاکستان کو تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا اورمشکل وقت میں مدد کرنے والوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ یورپی یونین سمیت تمام ممالک دوست ممالک کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین کو دوبارہ بحال کرکے اچھا مستقبل دینا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے کئی حصوں میں اب بھی پانی موجود ہے اب تک سیلاب سے تین کروڑ سے زاید افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے عالمی ڈونرز کانفرس سے خطاب میں مذید کہا کہ سیلاب نے نوے لاکھ لاگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دکھیل دیا۔ سیلاب سے مکانات، تعلیمی ادارے، زراعت کو نقصان پہنچا ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب سے قبل قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی آفات کے ساتھ کرپٹ عالمی معاشی سسٹم کا شکارہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری

وزیرخارجہ  بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر