
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم خان کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے سہیل خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
سہیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پر پیش ہو سکیں جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات درج ہیں۔
گذشتہ دنوں تحریکِ انصاف کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کو سی آئی اے سینٹر سے رہا کیا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے لیے لیگل ٹیم سی آئی اے پہنچی، لیگل ٹیم روبکار لے کر تھانہ سی آئی اے پہنچی۔
لیگل ٹیم روبکار متعلقہ تفتیشی افسر کو وصول کروائے گئے، کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔
اس سے قبل متنازعہ ٹوئٹس کے معاملے میں سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News