Advertisement
Advertisement
Advertisement

صارفین کا طویل انتظار ہوا ختم؛ واٹس کا وہ فیچر آگیا جس کا بے صبری سے انتظار تھا

Now Reading:

صارفین کا طویل انتظار ہوا ختم؛ واٹس کا وہ فیچر آگیا جس کا بے صبری سے انتظار تھا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے 2023 کا بہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے “پراکسی سپورٹ” نامی ایک ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین واٹس ایپ کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلا سکیں گے۔

 جن علاقوں یا ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کو بند کیا گیا ہوگا یا پھر وہاں پر واٹس ایپ پر پابندی ہوگی، وہاں کے لوگ مذکورہ فیچر کے تحت آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ خود انٹرنیٹ فراہم نہیں کرے گا بلکہ دنیا کی مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے بنائے گئے پراکسی نیٹ ورک سرور مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے خاموشی سے اب تک کا بہترین فیچر پیش کردیا

پراکسی انٹرنیٹ سرور نہ صرف انٹرنیٹ فراہم کریں گے بلکہ یہ واٹس ایپ پر پابندی کے باوجود اسے وہاں چلانے کے قابل بنائیں گے۔

دنیا کی متعدد فلاحی اور انسانی حقوق تنظیموں نے مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور بنا رکھے ہیں جو کہ دنیا بھر کے ممالک کو مفت انٹرنیٹ اور دیگر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

مذکورہ پراکسی انٹرنیٹ سروسز مفت ہوتے ہیں اور یہ انٹرنیٹ کنیکشنز کے بغیر ہی کام کرتے ہیں مگر ایسے سرورز کے لیے صارفین کو پہلے معلومات حاصل کرنی پڑے گی۔

پراکسی سپورٹ فیچر کیسے آن کریں؟

عام طور پر مذکورہ فیچر ان ہی علاقوں میں کام کرے گا جہاں حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ کی بندش کی گئی ہوگی اور وہاں واٹس ایپ پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی واٹس ایپ سیٹنگ میں جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم! واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر

واٹس ایپ سیٹنگ کے بار کو کلک کرنے کے بعد ’اسٹوریج اینڈ ڈیٹا‘ کو کلک کرنا ہوگا جہاں بالکل آخر میں ’پراکسی سیٹنگ‘ کا آپشن ہوگا۔

پراکسی کو سیٹ کرنے کا طریقہ—اسکرین شاٹ

صارف کو ’پراکسی سیٹنگ‘ پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پراکسی سیٹنگ کو آن کرنا ہوگا۔

پراکسی سیٹنگ کو آن کرنے کے بعد سسٹم ’پراکسی سرور‘ کو استعمال کرنے کا پوچھے گا اور اس کے لیے صارفین کو پہلے پراکسی انٹرنیٹ سرور کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

Advertisement

یعنی صارفین کو سب سے پہلے ’فری پراکسی انٹرنیٹ سرور‘ کو اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر اس پراکسی سرور کو واٹس ایپ کے ساتھ کنیکٹ کر پائے گا۔

اس فیچر کے لیے سب سے مشکل بات یہ ہے کہ صارف کو پہلے سے یہ علم ہونا چاہئیے کہ مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور کون سے ہیں اور سب سے زیادہ محفوظ سرور کون سا ہے؟

پراکسی سپورٹ فیچر آن کرنے کا طریقہ—اسکرین شاٹ

اس ضمن میں واٹس ایپ صارفین کی کوئی رہنمائی نہیں کرے گا کہ کون سا پراکسی سرور محفوظ ہے۔

صارفین کو پہلے سے ہی ایسے پراکسی سرورز ڈاؤن لوڈ کرنے پڑیں گے جو ہنگامی صورتحال میں کام آ سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر