
مکی آرتھر کی جانب سے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے انکار کے بعد پی سی بی منت سماجت پر اتر آیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کی جانب سے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ ٹو ٹورنامنٹ کنسلٹنسی کی آفر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ آج مکی آرتھر نے پی سی بی کی جانب سے فل ٹائم کوچ کی پیشکش کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال وہ ایک سال تک کوچنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
مکی آرتھر کی جانب سے انکار کے بعد پی سی بی نجم سیٹھی انتظامیہ نے مکی آرتھر کو نئی پیشکش بھیج دی، اور انہیں تین سالہ کنسلٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر فل ٹائم ہیڈ کوچ کے بجائے ورلڈ کپ اور چمپئینز ٹرافی میں کنسلٹنٹ آنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے سے معذرت کرلی
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق مکی آرتھر نے نئے کنسلٹنٹ معاہدے کی پیشکش پر وقت مانگ لیا تھا۔
پی سی بی ذرائع نے یہ بھی خبر دی کہ مکی آرتھر کی جانب سے پیشکش پر وقت مانگنے کے بعد پی سی بی نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے اپنی پیشکش کو واپس لے لیا۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مکی آرتھر کے بجائے کسی دوسرے غیر ملکی کوچ کی تلاش جاری ہے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور کرکٹ بورڈ کے مابین معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے اس لیے اب دوسرے امیدوار کی تلاش ہے۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بنانے کے سب سے بڑے حمایتی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی چند روز قبل مکی آرتھر کے حوالے سے بیان دیا تھا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کی ڈریسنگ روم میں موجودگی سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی تھی.
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News