
مہنگائی کے طوفان میں پھنسی عوام پر اوگرا نے ایک اور ستم ڈھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں اضافے کے لیے سوئی کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔
اوگرا نے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: ملک میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت
سوئی ناردرن کے لیے گیس 74.42 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت میں 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ گیس کی نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دےدی گئی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں گیس کا بدترین بحران جاری
سوئی سدرن کے لیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جبکہ نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اوگرا کے فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔ وفاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عملدرآمد ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News