Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، 17 افراد ہلاک

Now Reading:

کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، 17 افراد ہلاک
کیلی فورنیا

کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، 17 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ ریاست میں گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے مختلف طوفانوں سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کیلی فورنیا کو مختلف طوفانوں کے باعث شدید سردی اور سیلابی  صورتحال کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکہ میں برفانی طوفان سے جنگلی حیات کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی

Advertisement

پیر کو شروع ہونے والے طوفان نے جنوبی کیلی فورنیا کے پہاڑوں میں ڈیڑھ فٹ (45 سینٹی میٹر) سے زیادہ بارش کا پانی جمع ہوگیااور سیرا نیواڈا کا اسکی ریزورٹس تقریباً 5 فٹ (1.5 میٹر) سے زیادہ برف میں دفن ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔سیلابی ندیوں نے گھروں کو دلدلی کر دیا، پانی اور کیچڑ میں ڈوبی چھوٹی آبادیوں کے رہائشی پھنسے ہوئے ہیں۔

کیلی فورنیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس طوفان اور سیلابی صورتحال میں گزشتہ دو سالوں میں جنگل کی آگ میں مرنے والوں سے کم لوگ مرے ہیں لیکن یہ حالات انتہائی سنگین اور  جان لیوا ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، شدیدسردی سے نظام زندگی متاثر

Advertisement

واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں لاکھوں مکینوں کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کو اپنے علاقوں سے انخلاء کرنا پڑا اور ایک لاکھ 10 ہزار سے سے زائد گھر اور دفاتر شدید بارشوں، آسمانی بجلی، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے محروم رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر