Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور

Now Reading:

صدر مملکت کا پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور
صدر مملکت

صدر مملکت کا بچوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور

صدر مملکت نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کو 2021 میں 3.1 ارب پاؤنڈ کی سطح سے مختصر عرصے میں 10 بلین ڈالر سالانہ تک لے جایا جا سکتا ہے جبکہ نئے مواقع اور منڈیوں کی تلاش، مصنوعات اور خدمات کو متنوع بنا کر، اور ملک میں اقتصادی اور سیاسی استحکام کو یقینی بنا کر دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نوجوانوں پہلے ہی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، صدر مملکت

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے سے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ دوطرفہ معاشی تعلقات میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مستقبل میں ترقی کی شرح کو برقرار رکھا جا سکےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کیلئے تجارتی اسکیم پاکستان کو ٹیرف میں کمی اور آسان شرائط فراہم کرے گی اور تجارتی اسکیم سے پاکستان سے برطانیہ کو 94 فیصد سے زائد اشیا کی ڈیوٹی فری برآمد ممکن ہو سکے گی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے برطانیہ کی ترقی پذیر ممالک کیلئے تجارتی اسکیم میں پاکستان کی شمولیت کو سراہا  اور دونوں ممالک کے مابین آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے پیش رفت تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

اسکے علاوہ صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں تعلقات آگے لے جانے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کرکے دو طرفہ پارٹنرشپ بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہپاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں ہیں تاہم عالمی برادری کو گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہعالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرے سے دوچار ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لچک پیدا کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی انگریزی بولنے والی افرادی قوت اور مشرق وسطیٰ سے قربت کے باعث برطانوی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہمعاشی اور سیاسی استحکام اور پائیدار پالیسیوں سے پاکستان میں برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر