Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ؛ شہباز گل کے خلاف درج تین مقدمات ختم

Now Reading:

سندھ ہائی کورٹ؛ شہباز گل کے خلاف درج تین مقدمات ختم
شہباز گل

سندھ ہائی کورٹ؛ شہباز گل کے خلاف درج تین مقدمات ختم

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، مقدمات ختم کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے میں رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، پولیس نے شہباز گل کے خلاف درج تین مقدمات ختم کردیے۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہباز گل کے خلاف درج تین مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کرائی جائے گی۔

شہباز گل کے خلاف تھانہ بریگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔

Advertisement

شہباز گل کی درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

وکیل شہباز گل نے مؤقف پیش کیا کہ بیان سے متعلق مقدمات لاہورکے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔ صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر