 
                                                                              جنوبی افریقی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی قیادت سے دست بردارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کئی عرصے سے ناقص فارم کے سبب دباؤ کا شکار جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی ٹیم کی قیادت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
ڈیو پلیسی نے قیادت سے دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کو قیادت کے منصب کے لیے تیار کرنے کی غرض سے اس منصب سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
Advertisement
تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ڈو پلیسی کو آرام کا موقع فراہم کر کے کوئنٹن ڈی کوک کو قائم مقام کپتان مقرر کیا گیاتھا ۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کہا تھا کہ مینجمنٹ ڈی کوک کو مستقل کپتان بنانے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےاسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں مستعفی ہونے والے کپتان فاف ڈوپلیسی اور کگیسو ربادا کی واپسی ہوئی ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام کی غرض سے شامل نہیں کیا گیا تھا۔
Faf du Plessis and Kagiso Rabada are back in South Africa's T20I squad to face Australiahttps://t.co/exmzBliVlp #SAvAUS pic.twitter.com/RHVY3wZNYN
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 17, 2020
اعلان کردہ کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک(کپتان)، ٹمبا باووما،فاف ڈوپلیسی، ریسی وین ڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر،ہنرچ کلاسن، پائٹ وین بلجون،ڈوین پریٹوریس، ایندائل فیلکوایو،جے جے اسمٹس،کگیسو ربادا، تبریز شمسی، لنگی نگیدی،جورن فورٹوئن،اینرچ نورٹجے اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی پورٹ الزبتھ میں اتوار کے روز کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اگلے بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 