Advertisement
Advertisement
Advertisement

تخت لاہور کی جنگ میں تیزی؛ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سیاسی اکھاڑہ بن گیا

Now Reading:

تخت لاہور کی جنگ میں تیزی؛ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سیاسی اکھاڑہ بن گیا
گورنر پنجاب

اسمبلی کی تحلیل کے متعلق مشاورت مکمل، گورنر پنجاب کا آج سمری پر دستخط کرنے کا امکان

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے تمام ضابطے بھلا کر شدید ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے۔

اسپیکر سبطین خان کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے اس دوران مسلم لیگ ن کے ارکان کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف مسلسل نعرے لگائے گئے۔

اپوزیشن ارکان کا مطالبہ ہے کہ آج ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے، ایوان میں  ‘اعتماد کا ووٹ لو ‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین نے بھی اپوزیشن کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن کو شکست کا خوف، پنجاب اسمبلی میں ہنگامی آرائی

اپوزیشن ارکان  اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔ حکومتی اراکین نے بھی نعروں کا بھرپور جواب دیا۔ ایوان میں مریم کے پاپا چور ہیں کے نعرے بھی گونجنے لگے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا طاہر خلیل سندھو اور خواجہ سلمان رفیق اپنے اراکین کو پیچھے ہٹائیں جب کہ میں آٹھویں دفعہ کہہ رہا ہوں اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں- وگرنہ مجھے رولز کے مطابق کارروائی کرنی پڑے گی۔

اسپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینا ہے یا نہیں اس پر ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، اگر اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے تو حکومت میں نہیں رہیں گے، عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں فیصلہ ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر