Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ حاصل کرلی

Now Reading:

بول نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ حاصل کرلی
پنجاب پولیس

پنجاب میں پانچ برسوں کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں کے حوالے سے بول نیوز نے سرکاری دستاویزات کی کاپی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2018 سے 15 ستمبر 2022 تک پنجاب میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں 612 ملزمان کو جہنم واصل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پانچ برسوں کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں میں 54 پولیس اہلکاروں نے وطن کی خاطر جان کی قربانی دی، سال 2018 میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں 67 ملزمان ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں 69 ملزمان کو ہلاک کیا گیا، سال 2020 میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں 166 ملزمان کو ہلاک کیا گیا، سال 2021 میں پنجاب  میں ہونے والے پولیس مقابلوں میں 186 ملزمان ہلاک ہوئے۔

اسی طرح ستمبر 2022 تک 124 ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے، پانچ برسوں کے دوران پنجاب بھر میں پولیس مقابلوں سے متعلق کل 544 مقدمات درج کئے گئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر