Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی سیریز میں واپسی، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

Now Reading:

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی سیریز میں واپسی، پاکستان کو 79 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے کر سیریز میں واپسی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان، نیوزی لینڈ کے 261 رنز کے تعاقب میں 182 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 261 رنز کے جواب میں بیٹنگ شروع کی تو دوسرے ہی اوور میں فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، 9 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی داغ مفارقت دے گئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اسکور کو 64 رنز تک پہنچایا جس کے بعد رضوان بھی آؤٹ ہو گئے۔

Advertisement

بابر اعظم نے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہی، حارث سہیل 10، آغا سلمان 25، اسامہ میر 12 اور محمد وسیم نے 10 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 114 گیندوں پر 79 رنز بنائے انہیں سوڈھی کی گیند پر وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے اسٹمپڈ آؤٹ کیا۔

Advertisement

پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 اور ایش سوڈھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے، فیصلہ کن میچ 13 جنوری کو ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر