
سعودی عرب میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب
سعودی عرب میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک سیکیورٹی کے علاوہ حج و عمرہ کی سیکیورٹی کے لیے بھرتی ہونے والی 255 خواتین نے گریجویشن کورس اور تربیت مکمل کرنے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے اچھی خبر
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے شرکت کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سعودی خواتین سیکیورٹی اہلکاروں نے تربیتی کورس کے حوالے سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام کو سلامی پیش کی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا
خواتین سیکیورٹی اہلکار حج و عمرہ سمیت ڈپلومیٹک سیکیورٹی پر معمور ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News