
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی وزارت خارجہ میں پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیز برائے امور خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1229392250746130432
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے حل میں حمایت پر اراکین پارلیمان نے یو این سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
اراکان پارلیمان نے اس مقوع پر کہا ہے کہ جنگی جنون کے موجودہ ماحول میں بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے لیکن بھارتی جنگی جنون کی درپیش صورتحال میں تنازعہ کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کا کردار نہایت اہم ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہجموںو کشمیر میں بھارت کی جانب سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قبول نہیں کی جاسکتی ہے۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی اراکین پارلیمان سے گفتگو میں کہا کہ متعدد بار پاکستان آ چکا ہوں، حالیہ دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے کیونکہپاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ مدد کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہمارے لئے بہت زیادہ تشویش کا باعث ہے لیکن تنازعہ کشمیر کے ضمن میں اقوام متحدہ ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سفارتکاری اور مذاکرات تنازعات کے حل میں اہم ہیں اور شمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنایاجانا چاہیے۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین ملک احسان اللہ خان ٹوانہ، سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید اور پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام اور اس کمیٹی کے ممبران قومی اسمبلی و سینٹ اس ملاقات میں موجود تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ ہی دیر بعد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی قومی اسمبلی و سینٹ کی قائمہ کمیٹیز برائے امور خارجہ کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انتونیو گوتریس کل لاہور اور گردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے، جہاں وہ تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کی سیر کریں گے۔
لاہور میں اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائیں گے اور لاہور میں انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News