Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا کے سیریز سے دستبردار ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل

Now Reading:

کرکٹ آسٹریلیا کے سیریز سے دستبردار ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل

کرکٹ آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف سیریز سے دستبردار ہونے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر افغانستان کے ساتھ شیڈول ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس اعلان کو غیر متوقع اور غیر منصفانہ قرار دیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ہے اور کہا کہ اس معاملے پر آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھیں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کے بعد مارچ میں یو اے ای کے میدانوں پر افغانستان سے ٹکرانا تھا، جو کرکٹ آسٹریلیا نے کابل کی خواتین مخالف پالیسیوں کی وجہ سے موخر کر دی گئی ہے۔

Advertisement

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے پر کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اس اقدام سے سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی.

افغانستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ممالک تعلقات کو اور کھیل کی انٹیگریٹی کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس فیصلے سے افغانستان میں کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اور اگر کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے فیصلے کو تبدیل نہیں کیا تو مزید کوئی ایکشن لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ افغان کرکٹرز کی بی بی ایل میں شرکت کے بارے میں بھی از سر نو جائزہ لیں گے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر