
ننھے شیف نے پیزا پراٹھا بنا کرسب کو حیران کر دیا
سوشل میڈیا پربچوں کی شرارت سے بھر پور ویڈیوز تو وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن آج کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے تمام لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
ایک ننھے بچے کی کوکنگ ویڈیو نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ بڑے سے توے پر پیزا پڑاٹھا بنا رہا ہے۔
Little man cooking
Advertisement— nftbadger (@nftbadger) January 12, 2023
ویڈیو میں سب سے پہلے چھوٹے بچے کو ننھے ہاتھوں سے توے پر انڈا توڑ کر ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اس کے بعد اسے چھوٹی گول بریڈ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ہی نہیں ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بریڈ تیار ہوتی ہے تو اس نے اس بریڈ کو سے بیچ سے کھول دیا تا کہ اس میں تیار انڈا رکھ سکے۔
ویڈیو میں ننھے بچے کو انڈے پر کیچپ بھی ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پراس بچے کی بڑے لوگوں کی طرح پیزا پراٹھا بنانے پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/01/635410/
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں آ رہا کہ اتنے چھوٹے بچے بھی باورچی کھانے سے منسلک کام کر سکتے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ مجھے چین کی یہ بات سب سے زیادہ پسند ہے کہ یہ اپنے بچوں سے بچپن میں ہی کام کروانے لگتے ہیں اور اس ہی وجہ سے وہ ہرکام میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں سے منسلک اکثر ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت سراہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News