ملائشیا کے 94 سالہ وزیراعظم مہاتیر کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم کی بیٹی کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پروگرام رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر کا تھا۔

رونگینگ نائٹ پروگرام میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کیا۔
ایونٹ میں مہاتیر محمد کو مالے گانا گاتے بھی دیکھا گیا جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ کو وائلن بجاتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ میں سابق سینئر سول ملازمین، ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
