Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولی کلینک کرپشن کیس؛ ملزمان ڈاکٹراوراسٹورکیپرکا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

پولی کلینک کرپشن کیس؛ ملزمان ڈاکٹراوراسٹورکیپرکا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پولی کلینک

ڈینگی کِٹس بدعنوانی کیس میں غیرحاضرملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم

ڈینگی ڈیوائس کی خریداری میں خورد برد سے متعلق پولی کلینک کرپشن کیس کے ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور اسٹور کیپر عابد حسین کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظورکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے ڈینگی ڈیوائس کی خریداری میں خورد برد سے متعلق پولی کلینک کرپشن کیس کی سماعت کی۔

گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن عدالت پیش کیا گیا، ملزمان ڈاکٹرامان اللہ کے وکیل قاضی ریحان جبکہ اسٹور کیپر کی جانب سے چوہدری سہیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آئی او سے استفسار کیا، ڈاکٹر امان اللہ نے کیا کیا ہے؟؟آئی او نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرامان نے ای ڈی کو معاملہ بیجھنا تھا لیکن انھوں نے اسٹور کیپر کو معاملہ بھج دیا۔

عابد حسین کے وکیل سہیل چوہدری نے دلائل میں بتایا کہ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ کیس ایف آئی اے کی دائرہ کار میں آتا ہے کہ نہیں، پورے کیس میں صرف دو بندے ملے ہیں ایک اوپر بیٹھا ہوا اور ایک سب سے نیچے۔ پوری انکوائری میں صرف ان دونوں کو رکھا گیا دیگر کسی کو بھی نہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر امان اللہ کے وکیل قاضی ریحان نے دلائل دئیے کہ ڈاکٹر امان اللہ نے صرف اپنے دستخط کیے اور لیٹر آگے بھج دیا، میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں میرے سے اوپر ایگزیکٹو ڈائریکٹر موجود ہیں جن نے تمام معاملات دیکھنے ہیں، لیٹروینڈراسٹور کیپر کو دیتا ہے اور وہ ڈاکٹر رابعہ کو دیا جنھوں نے مجھے بھج دیا، میں نے یہ کہا کہ خط پراپر چینل کے ذریعے بھج دیں۔

عدالت نے دلائل ختم ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور اسٹور کیپر عابد حسین کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر