Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی

Now Reading:

ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی
سیاسی صورتحال

ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی

ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کی پیش نظر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر لندن طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کے معاملے پر قائد مسلم لیگ ن کی پارٹی رہنماوں سے مشاورت جاری ہے اور اسی سلسلے کے تحت وفاقی وزیر داخلہ کو بھی لندن طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نواز شریف کو پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے جبکہ وزیر داخلہ  کو ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم ٹاسک دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاورت کے دوران عدالتوں میں کیسز اور آئندہ کی پیش رفت پر بھی امور زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم جماعتوں میں ٹیلی فونک رابطے

Advertisement

اسکے علاوہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس قبل سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینیر نائب صدرمریم نواز سے لندن میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ صورت حال اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے احسن اقبال کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پنجاب میں ن لیگ کو فعال کرنے اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بھی روایتی طریقوں سے ہٹ کر پالیسی اپنانا ہوگی۔

Advertisement

ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب  کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے مشاورت ہوگی جبکہ مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے۔

اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی اور ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین ایک دو دن میں کرلیا جائے گا جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز لندن سے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر