Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ
الیکشن کمیشن

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیات ی انتخابات 15 جنوری کو ہی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران سیکیورٹی پلان اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزارت داخلہ، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم خدشات پر الیکشن ملتوی کریں تو پھر کبھی الیکشن نہیں کراسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرچکا ہے اور اب اس وقت الیکشن ملتوی کیے گئے تو دوبارہ انعقاد میں کئی ماہ لگیں گے۔

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیلئے سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ سیکیورٹی خدشات کی پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن، وزارت داخلہ کی فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت

علاوہ ازیں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار  کرلیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں 52 ہزار 591 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جس میں 35 ہزار 3 سو 60 اہلکارکراچی کی نفری ہے اور 17ہزار 2سو 31 اہلکار سندھ کے دیگر اضلاع سےکراچی لائے گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں 6 سے 8 اہلکار تعینات ہونگے تاہم ہنگامی صورحال سے نمٹنے کے لئے ریزرو فورس کو فوری استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے 500 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی یقین دہانی کرادی  ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی جانب سے 500 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی جس میں 5 ہزار رینجرز اہلکاروں کی اسٹیٹک ڈیوٹی کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر